حسان خاور کا ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 48 گھنٹے پورے ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی اب تحلیل ہو چکی ہے۔
48 گھنٹے پورے ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی اب تحلیل ہو چکی ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی کو انشاءاللہ تاریخی فتح ملے گی۔ اس ہفتے خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے گی۔ پوری امید ہے کہ جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے۔
Advertisement— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 14, 2023
انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو اب 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی کو انشاءاللہ تاریخی فتح ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کو اب عام انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیئے، حسان خاور
ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے گی جبکہ اسمبلی تحلیل کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور کابینہ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔
اسمبلی تحلیل کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔ نگران وزیراعلی کی تعیناتی چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت سے ہو گا۔ pic.twitter.com/2xkEMicDw1
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 14, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، حسان خاور
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ جلد پورے ملک میں جنرل الیکشن ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ کا ایک اور غیر جمہوری فیصلہ سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو الیکشن کمیشن پر اتنا بھروسہ ہے کہ وہ ان کی مرضی کا ہی نگران وزیر اعلیٰ لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پچھلے فیصلے ان کی جانبداری کا واضح ثبوت ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تو سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
