Advertisement
Advertisement
Advertisement

چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات
پرویز الٰہی

پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔

چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کو 1 کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔

اس موقع پر تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد محمود وڑائچ کی طرف سے ایڈووکیٹ احسان اللہ وڑائچ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک وصول کیا۔

Advertisement

بارایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے عہدیداروں کا گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کیا۔
وکلاء عہدیداروں نے پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے۔

اس موقع پر عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی،منور اقبال گوندل سابق ممبر بار کونسل،صفدر حیات گوندل سابق صدر بار منڈی بہاؤالدین،عاصم ظہور گوندل ایڈووکیٹ،عادل حسین رانجھا ایڈووکیٹ،میاں محمد طلحہ ایڈووکیٹ اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر