Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا ورنہ لوگ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے، شیخ رشید

Now Reading:

چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا ورنہ لوگ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے، شیخ رشید
شیخ رشید

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نےکہا ہے کہ چند ہفتوں میں موجودہ مسائل کا  کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا ورنہ لوگ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اتحادی حکومت اور ن لیگ کی ناکام سیاست کے متعلق بات کی ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے جبکہ ان کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کیساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے، یہ 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اوران کے ہاتھ کچھ نہیں آنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتماد کا اظہار ہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا ورنہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہونگے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اؤنٹ ڈاؤن شروع 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہا ہے، زرداری ایک کو لندن اور دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی اور دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر