Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کر لیے جائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

Now Reading:

شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کر لیے جائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ
سندھ بلدیاتی انتخابات

شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کر لیےجائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

صوبائی الیکشن کمشنرسندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کرلیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 15 جنوری کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے بعد کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنراعجازانورچوہان نے کہا کہ کراچی کی 246 یونین کمیٹیز کے نتائج تیار کیے جارہے ہیں، شام تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج تیار کرلیے جائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنراعجازانورچوہان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پرامن رہا۔ بلدیاتی انتخابات میں بہت سے چیلنجز تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی۔

صوبائی الیکشن کمشنرسندھ نے بتایا کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر کرنے کی خبریں مل رہی تھیں۔ پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں ووٹرزکو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی۔ بہت سے پولنگ اسٹیشنز میں چھ بجے تک پولنگ ہوئی۔ گنتی کا عمل کہیں 7 اور کہیں 9 بجے شروع ہوا۔

اعجازانور چوہان نے کہا کہ کراچی میں 246 یونین کمیٹیز ہیں۔ کراچی میں ہرآراو کے پاس پانچ سے چھ یونین کمیٹیز تھیں۔ ہریونین کمیٹی کا فارم 11 اور 12 بننے میں وقت لگا۔ تقریبا 3600 یونین کمیٹیز، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیز ہیں۔

Advertisement

صوبائی الیکشن کمشنرسندھ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں 4990 پولنگ اسٹیشنز تھے۔ جن پر57 ریٹرننگ افسران نے خدمات انجام دیں۔ ہریونین کمیٹی میں 5 حلقے بنائے گئے تھے۔ شام تک 246 یونین کمیٹیز کے نتائج کا اعلان ہو جائے گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کراچی آئے، بلدیاتی انتخابات شفاف بنانے کی ہدایت کی گئی تھیں۔ کسی افسر نے بھی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی نہیں کی، اگرکسی افسر نے کوتاہی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 دوسری جانب جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں اپنی اپنی برتری کے دعوے کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر