Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ

Now Reading:

بلاول بھٹو کا پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ
بلاول بھٹو

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شکریہ، حیدر آباد اور کراچی۔

Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہیں۔

شیری رحمان کی مبارکباد

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، جامشورو، حیدرآباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کا تیر چلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرے، بلاول بھٹو زرداری

Advertisement

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے نام نہاد بیانیے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور نے کہا کہ 3 دن پہلے بتا چکا تھا کہ کراچی کی عوام ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دینگے، بلاول بھٹو زرداری بہت پہلے ہی ‎کہہ چکے میئر کراچی اب صرف جیالا ہو گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا دعویٰ

Advertisement

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے اب تک سامنے آنے والے نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 80 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر کے تین ٹاؤنز میں 30 میں سے 23 یونین کمیٹی جیت گئے ، ضلع کیماڑی کے تین ٹاؤنز میں 32 میں سے 18 یونین کمیٹی جیت گئے جبکہ ضلع شرقی میں پیپلز پارٹی 12 نشست جیت چکی ہے اور ضلع ساؤتھ کے دو ٹاؤنز میں 25 میں سے 13 یونین کمیٹی جیت گئے، تین پر گنتی جاری ہے ۔

اسکے علاوہ سہراب گوٹھ ٹاون ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 8 یوسیز میں سے 6 یو سیز (3،4،5،6،7،8) پیپلز پارٹی نے جیت لیں ہیں اور ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ویسٹ میں پانچ ، سینٹرل میں چار اور کورنگی میں تین یونین کمیٹیوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کو واضح برتری حاصل ہے جس کی 160 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی 36، پی ٹی آئی 4 اور جماعت اسلامی 2 نشتوں پر کامیاب رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر