Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Now Reading:

چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
چوہدری پرویز الہیٰ

چوہدری پرویز الہیٰ کو نوٹس

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔  شو کاز نوٹس کے مطابق رات کو چلنے والی خبروں کے حوالے سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین اور سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ چو ہدری شافع حسین نے شرکت کی۔

Advertisement

اجلاس میں شرکاء نے اس اقدام کا سختی سے نوٹس لیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا لہذا اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے،  اگر شوکاز کا جواب نہیں دیا گیا تو پارٹی کارروائی کرے گی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ بحثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص، ووٹ بنک، پارٹی ڈسپلن اور منشور وضابطہ رکھتی ہے،  آپ کے خلاف پارٹی آئین کے آرٹیکل نمبر 16 اور آرٹیکل نمبر 50 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپ کی وضاحت تک آپکی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے پارٹی اراکین سے مشاورت مکمل کرلی اس حوالے سے وہ جلد ہی اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر