Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے، پرویز الٰہی

Now Reading:

آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے، پرویز الٰہی
مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔

 اجلاس نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کوتفویض کر دیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ق کے  اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبک ضلع کی سطح پر پارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کرنے، تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کرنے اور مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

Advertisement

چودھری پرویزالٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے جبکہ خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گی اور وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء، کسان، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

 اس موقع پر مسلم لیگ قائداعظم کے مشاورتی اجلاس میں شریک تمام عہدیداران نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 مسلم لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملے گا، چودھری پرویز الٰہی

مسلم لیگی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کے مثالی اتحاد نے صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

 اجلاس میں مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار، چودھری وجاہت حسین، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ یوسف، ساجد احمد خان بھٹی، ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق، میاں عمران مسعود، باسمہ چودھری، خدیجہ فاروقی سمیت خرم منور منج اور ایاز خان نیازی بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر