Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان

Now Reading:

کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان
سردی

کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان

شہر قائد میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آج رات بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مطلع بالکل صاف رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں گرما گرم مکئی ان بیماریوں سے بچاسکتی ہے؟

Advertisement

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے سردی کے حوالے سے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ 23 جنوری سے ایک اور سردی کی لہر شہر کو متاثر کرے گی، جس میں کم سے کم درجہ حرارت 4 تا 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے باعث پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب متاثرین کے لیے پینے  کے پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی  بنانے اور  کثیر تعداد میں اسٹاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: سردی میں ’بلیک کافی‘ پینے سے جسم میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟

اسپتالوں میں بجلی کی سپلائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں سے دوران سفر خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ممکنہ شدید سردی کی لہر کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم

اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد، خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  زیارت، قلعہ سیف اللہ اور پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گر گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا اور صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم  مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند اور بیشتر مقامات پر کہرُ پڑنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر