
نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، پرویزالہیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آخری روز
نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات دس بجکر دس منٹ پر وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہوجائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہ آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کردیے تھے۔
علاوہ ازیں گورنر نے یہ نام اتفاق رائے کے لئے اپوزیشن لیڈر کو بھی بھجوا دیے تھے جبکہ ان ناموں میں ناصر کھوسہ ذمہ داری لینے سے معذرت کرچکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے نمائندے ملک احمد خان نے گزشتہ روز فون پر وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا تھا اور اپوزیشن کی جانب سے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 14 جنوری کی شب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لئے خط لکھا تھا۔
گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 03 نام باضابطہ طور پر گورنر پنجاب کو بھیج دیے تھے جس میں سردار احمد نواز سوکھیرا، ناصر محمود کھوسہ، محمد نصیر خان کے نام شام تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، ن لیگ کا مختلف ناموں پر غور
دوسری جانب گورنر پنجاب کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں کی سمری موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی جانب سے تین نام موصول ہوئے ہیں جو کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھیجے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت کے اندر کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوں۔
نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی، ن لیگ کا پرویزالہیٰ سے مشاورت کا فیصلہ
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News