Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے پری پول دھاندلی کی،وسیم اختر

Now Reading:

الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے پری پول دھاندلی کی،وسیم اختر

الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے پری پول دھاندلی کی، وسیم اختر

سابق میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے پری پول دھاندلی کی ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ عوام نے انہیں مستردکیا ووٹ ڈالنےنہیں نکلے۔ اس بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن ناکام ہوا ہے۔ جہاں ان کے ووٹ نہیں تھے وہاں الیکشن عملے کو تاخیر سے بھیجا۔

سابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کوسیاہ دھبےکی حیثیت سے یاد رکھا جائےگا۔ کراچی اورحیدرآباد کی عوام کی پیٹھ پرچھراگھونپا گیا، الیکشن کمیشن نےکراچی کےعوام کی خواہش کی دھجیاں بکھیر دیں، لوگ گلیوں میں بیلٹ پیپر پر مہریں لگا رہے تھے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے کراچی اورحیدرآباد پرقابض ہونےکی کوشش کی گئی، ٹرن آؤٹ کو بڑھانےکےلیے نتائج میں تاخیرکی گئی، سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن نےمل کرحلقہ بندیوں میں ردوبدل کیا۔ ٹرن آؤٹ بڑھانےکےلیےپوسٹ ریگنگ کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس الیکشن کا مذاق اڑایاجارہا ہے۔ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے پری پول دھاندلی کی۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرانےکاپابندہے۔ ایم کیوایم کا کراچی میں مینڈیٹ ہے، حکومت نے ڈھائی سال بعد بھونڈا الیکشن کرایا۔

Advertisement

وسیم اخترکا کہنا ہے کہ کئی جگہوں پرکہا کہ حلقہ بندیوں میں خامیاں ہیں، کراچی اورحیدرآباد کا بلدیاتی الیکشن یاد رکھا جائےگا۔ جس کا خدشہ تھاوہ 15جنوری کو سب کے سامنے آگیا، ہم نے کئی بار کہا کہ حلقہ بندیاں صحیح نہیں کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر