
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں افراتفری کے اثرات لندن تک پہنچ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو لندن میں آنے والے دنوں میں ہونے والے دو اہم اجلاسوں میں شرکت کے لئے روکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کا 22 جنوری کو وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مریم نواز ان اجلاسوں میں شریک ہوں گی جن میں شرکت کے لئے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی قائدین لندن جارہے ہیں اور لندن اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کے بعد طے ہوگا کہ مریم نواز کب وطن واپس آئیں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کی وطن واپسی تاحال کسی پلان کا حصہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News