Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Now Reading:

ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا

ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

گورنر کے پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر فوری طور دستخط کرنے کا مقصد وقت بچانا تھا اور جب دو روز بعد اسمبلی خود تحلیل ہونی تھی تو وقت کیوں ضائع کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا اسمبلی توڑنے کے بجائے جوڑنے کی بات کریں  لیکن ملک میں بحران پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی تحلیل، نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان کو کام کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ دینے پر ضمنی انتخابات ہوتے ہیں اور اسمبلی تحلیل ہونے پر انتخابات  5 سال کیلئے ہوتے ہیں لیکن میں عام انتخابات سے متعلق ذاتی خواہش کا اظہار نہیں کروں گا کیونکہ انتخابات کے حوالے فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

Advertisement

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں آئین جو کہتا ہے ویسے ہی کرنا چاہئیے، میں نے بہت کوشش کی کہ کے پی اسمبلی نہ ٹوٹے لیکن تحریک انصاف کی بہت خواہش تھی اس لیے اسمبلی تحلیل کی سمری دستخط کی۔

ان کا کہنا تھا کہوقت ضائع کیے بغیر اسمبلی تحلیل کی، اب اسی طرح نگراں سیٹ اپ بھی بننا چاہئیے، اور امید ہے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعلی کے نام پر متفق ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر کی محمود خان کو نئے وزیراعلیٰ کی تقرری تک کام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ 1973 کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرتا ہوں جس کے ساتھصوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر