Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں، سعید غنی

Now Reading:

جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں، سعید غنی
سعید غنی

صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا خطاب

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھ کر بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن جماعت اسلامی صرف ٹی وی پر بیٹھ کر میئر کی سیٹ مانگ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو ٹی وی پر میئر کی سیٹ نہیں ملے گی، وہ  آئیں بیٹھ کربات کریں تو ہوسکتا ہے کہ ایک دوسرے کو قائل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی سے بات کرنے اور راستہ نکالنہ کے لیے تیار ہیں، سعید غنی

انہوں نے کہا کہ ہمیں اثر انداز ہونا ہوتا تو دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرادیتے لیکن قانون میں دوبارہ گنتی کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جیت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر ہمارے امیدوار بہت کم مارجن سے ہارے ہیں اور ایک جماعت صفر سے100  پر چلی گئی تو خوش ہیں۔

Advertisement

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل جماعت اسلامی نےکوشش کی ایک حلقے میں ری کاؤنٹنگ نہ ہو لیکن ری کاؤنٹنگ کے معاملے پر دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں بھی کئی جگہوں پر نتائج پر اعتراض ہے اور پی ٹی آئی،جماعت اسلامی کی درخواستوں پر ری کاؤنٹنگ ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ری کاؤنٹنگ پر جماعت کو اندازہ ہوا کہ اختر کالونی کی سیٹ جارہی ہے تو ہنگامہ آرائی کی لیکن اختر کالونی کی یوسی میں دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی جیتی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ترجیحی طور پر بات کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ میئر کا معاملہ ملکر طے کریں اور جن نشستوں پر اعتراض ہے انہیں قانون کے مطابق آگے بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک کلپ میرے پاس آیا جس میں حافظ نعیم نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ کر کے اپنے بھائی کو جتوایا جبکہ میرا بھائی فرحان غنی2 نشستوں سے الیکشن لڑا تھا جس میں وہ ایک یوسی س ےجیتا اور ایک سے ہارا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر