
وٹامن سی سیرم گھر پر بنائیں چہرے کے دلکشی بڑھائیں
چہرے کی جلد کی حفاظت اور اسے صحت مند رکھنے کے لیے جن مصنوعات کا استعمال کیاجاتا ہے ان میں وٹامن سی سیرم بھی شامل ہے۔ یہ جلد پرعمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے یا ان کی رفتارکم کرنے میں سب سے مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔
وٹامن سی سیرم جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جسے جلد دوست وٹامن کہاجاتاہے یہ نہ صرف جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ یہ جلد کو ہموار اور چمکدار بھی بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے سے قبل ان 4 ماسک کا استعمال لائے چہرے پر نکھار
اگرچہ آپ جوغذا کھاتے ہیں اس میں بھی کسی نہ کسی حد تک وٹامن سی موجود ہوتا ہے لیکن کیا اس کے جلد پربراہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ تاہم وٹامن سی سیرم اس کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔
یہاں پر جلد پر وٹامن سی سیرم کے استعمال کے بہت سے فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔
یہ سیرم ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے، یہ جلد کو ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے، جلد کی چمک بڑھاتا ہے، کسی انفیکشن کے سبب جلد پر ہونے والی لالی کو کم کرتا ہے۔ پگمینٹیشن کودور کرتا ہے۔
آنکھوں کے نیچے حلقوں کو بھی کم کرتا ہے، کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، جلد کو ڈھلنے سے بچاتا ہے، سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اورایکنی کو فوری صحیح کرتا ہے۔
یہاں پر گھرمیں موجود اجزاء سے وٹامن سی سیرم تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جسے بنانا نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ اس کے نتائج بھی بہترین ہیں۔
ترکیب
اس سیرم کو بنانے کے لیے آپ دو نارنگی کو لے کر اس کا صرف اورنج رنگ کا حصہ نکال لیں اب اس میں چھ چمچ منرل پانی لے کر اسے اچھی طرح بلینڈ کریں کسی بھی چھلنی کی بھی مدد سے چھان لیں لیکن اسے دبا کر نہیں نکالیں کیونکہ اس کا صرف رس لینا ہے اب اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اگر آپ کی جلد بہت زیادہ خشک ہے تو اس میں آدھا چائے کا چمچ بادام کا تیل شامل کر سکتے ہیں ورنہ اسے ایسے ہی رہنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لیے یہ طریقہ آزمائیں
لگانے کا طریقہ
آپ اسے کسی بھی وقت لگا سکتے ہیں تاہم رات میں لگانے سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ چہرے کو دھونے کے بعد اسے چہرے اور گردن پراچھی طرح لگائیں اس کے بعد کوئی بھی نائٹ کریم لگا لیں۔
چونکہ یہ گھرمیں تیار کیاگیا ہے اس لیے اسے صرف ایک ہفتے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے ہوا اور سورج کی روشنی سے دور رکھنا ہے، اسے لگانے کے بعد دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News