
بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشگردی میں ملوث رہا ہے، حنا ربانی
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشگردی میں ملوث رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے ورلڈ اکنامک فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لاہور میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا، بھارتی جہاز پاکستان میں گھسنے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا مگر دنیا نے دیکھا وہاں کچھ نہیں تھا۔
کشمیر کا یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے
حنا ربانی نے کہا کہ 27 فروری کو ہونے والا واقعہ صرف الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کی حکمت عملی تھی، بھارت کی مودی سرکار نے کمشریوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا ہوا ہے، کشمیر کا یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
مودی سرکار نے بھارت کے سیکیورلر لبادے کو اتھار دیا ہے
انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے سیکیورلر لبادے کو اتھار دیا ہے، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشگردی میں ملوث رہا ہے، بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت کلبھوشن کا پاکستان میں ہونا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ پاکستان اس خطے میں ہے جہاں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، حنا ربانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News