Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

فواد چوہدری کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، ویسے ہی حکومت کی بس ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک دو دھکے اور ہی لگنے ہیں، یہ دیوار گرنے والی ہے۔

Advertisement

زرتاج گل کی گفتگو

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے کوئی لندن بھاگا ہوا ہے، کوئی لنڈے کی ہیروئن ہے، اگر آپ نے بلدیات، جنرل الیکشن سے بھاگنا ہے تو پی ڈی ایم سیاست چھوڑ دے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطے، اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے

زرتاج گل نے مزید کہا کہ کوئی چورن بیچے کوئی کاروبار کرلے، سیاست آپ کے بس کا کام نہیں، ایم این ایز تیار ہیں، ایم این ایز  پہلے سے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ آج فیصلہ ہوجائے گا کہ قومی اسمبلی میں اگلا لائحہ عمل کیا بنانا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک

واضح رہے کہ کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں شرکت کے لئے دیگر رہنما کے پی ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر