Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا تقرر، محمود خان کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا تقرر، محمود خان کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ
محمود خان

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا تقرر، محمود خان کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے بھی وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہ بھیٹنے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی اور دیگر اہم پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکرم درانی سے رابطہ نہیں کریں گے، اکرم درانی نے بطور اپوزیشن لیڈر کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا، اس لئے وزیراعلیٰ انہیں خط نہیں لکھیں گے۔

Advertisement

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ آج اجلاس میں نگراں وزیراعلی کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے، نگراں وزیراعلی کے لئے ہم اپنے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی ہے۔

Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر کی محمود خان کو نئے وزیراعلیٰ کی تقرری تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا اعلامیہ جاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دو روز قبل ایڈوائس میں صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجے گئے ایڈوائس پر دستخط کردیے۔

آئین کے آرٹیکل 224-A کی شق (4) کے مطابق، موجودہ وزیر اعلیٰ، محمود خان نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری تک صوبے کے روز مرہ کے امور انجام دینے کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 اعلامیے کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر گورنر کی طرف سے وزیر اعلیٰ اور سبکدوش ہونے والی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تین دن کی مقررہ مدت کے اندر کرنا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گورنر کا دفتر مذکورہ مدت کے ختم ہونے تک بغیر کسی رسمی تقرری کے مشاورت کے لیے دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر