Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبرستان سے پُر اسرار آوازیں؛ شمعون عباسی نے رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو شیئر کردی

Now Reading:

قبرستان سے پُر اسرار آوازیں؛ شمعون عباسی نے رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو شیئر کردی
شمعون عباسی

قبرستان سے پُر اسرار آوازیں؛ شمعون عباسی نے رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی نے قبرستان سے آنے والی پُر اسرار آوازوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی اپنے والد زبیر عباسی کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان گئے جہاں انہوں نے خیابان اقبال کے گیٹ نمبر 2 سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنیں، جن کی ویڈیو بنا کر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

 ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ ’ یہ ویڈیو میں نے ڈی ایچ اے قبرستان کے گیٹ نمبر 2 پر اس وقت بنائی جب میں وہاں اپنے والد کی قبر پر سورہ فاتحہ پڑھنے گیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے دیکھا قبرستان اندھیرے میں ڈوبا تھا اور احاطے کو روشن کرنے کے لیے کوئی انتظام نہ تھا روشنی نہیں تھی کہ مجھے کچھ نظر آسکے‘۔

   شمعون عباسی نے لکھا کہ ’ مجھے حیرت ہوئی، جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں، یہ گزری قبرستان خیابان جبل کا گیٹ نمبر 2 ہے‘۔

Advertisement

اداکار نے لکھا کہ’ اس تاریک ماحول نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ میں اسے کیمرے میں قید کروں تاکہ کچھ حکام کو دکھایا جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ اس قبرستان پر رحم کریں اور وہاں روشنیاں فراہم کریں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اسی وقت میں نے اچانک یہ عجیب آواز سنی، جیسے کوئی مخلوق چیخ رہی ہو، یہ آوازیں 12، 13 منٹ تک جاری رہیں ‘۔

 شمعون نے لکھا کہ ’ میں الجھن میں تھا، اس لیے میں نے کیمرہ بند کیا اور آواز صاف سننے کے لیے قبرستان کے قریب گیا، میں جتنا قریب گیا، یہ آواز اتنی ہی خوفناک ہونے لگی، میں نے محسوس کیا کہ آواز گیٹ کے قریب سے آرہی ہے ‘۔

اداکار نے لکھا کہ ’ میں اکیلا تھا اور اس وقت اس خوفناک لمحے کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا تھا، اس لیے میں قبرستان کے اندر دیکھتا رہا، مجھے کچھ نظر نہیں آرہا تھا لیکن آواز بالکل صاف تھی ‘۔

 انہوں نے لکھا کہ ’میرے گھر میں کتے ہیں، کتوں، بلیوں یا جانوروں کے قریب ہونے کی وجہ سے میں جانوروں کی آوازوں یا چیخ و پکار کی شناخت کر سکتا ہوں لیکن یہ آواز واقعی خوفناک تھی ‘۔

Advertisement

شمعون نے لکھا کہ ’ میں ڈی ایچ اے حکام کی طرف سے حیران ہوں کہ یہ قبرستان روشنی کے بغیر کس قدر لاوارث ہے، اور سب سے بڑھ کر قبرستانوں میں اس قسم کے عجیب و غریب واقعات واقعی خوفناک ہیں ‘۔

  اداکار نے لکھا کہ ’ خدا کا واسطہ!! مرنے والوں کی روحوں پر کچھ رحم کریں اور مرحومین کے لیے کچھ احترام دکھائیں ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر