Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا

Now Reading:

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جس کے بعد  آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

حکومت اور اپوزیشن کے دو دو نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے تاہم الیکشن کمیشن پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان کل کریگا۔

ضرور پڑھیں؛ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں کسی ایک نام پر اتفاق کر کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔

‎خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر محمد سبطین خان کا خط میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔

گورنر کو خط لکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے سات روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی۔

علاوہ ازیں  نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر