Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی ویکس کیا ہے، اور کس طرح جلد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے؟

Now Reading:

بی ویکس کیا ہے، اور کس طرح جلد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے؟
بی ویکس

بی ویکس کیا ہے، اور کس طرح جلد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے؟

بی ویکس کا نام سنتے ہی ذہن میں شہد کی مکھیوں کا خیال آتا ہے، بی ویکس چہد کی مکھیوں کے چھتے سے حاصل ہونا والاموم ہوتا ہے جیسے یہ مکھیاں شہد ہی سے تیار کرتی ہیں جبکہ پھولوں کے زردانوں کے تیل  کی وجہ سے اس کا رنگ زرد ہوجاتا ہے۔

Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک پاؤنڈ موم پیدا کرنے کے لیے چہد کی مکھیوں کو 6 سے 8 پاؤنڈ شہد کی ضرورت ہوتی ہے؟ برٹش بی کیپرز ایسوسی ایشن کا اندازہ ہے کہ شہد کی مکھیوں کو ایک پاؤنڈ موم تیار کرنے کے لیے ناقابل یقین 30 ملین پھولوں کا رس حاصل کرنا پڑتا ہے۔

شہد کی مکھیاں اس موم کو نہ صرف چھتا بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں بلکہ جب شہد چھتوں میں جمع ہوجاتا ہے تو وہ اسی موم سے اسے ڈھانپ بھی دیتی ہیں تاکہ یہ بیرونی ماحول سے محفوظ رہ سکیں۔

بی ویکس چونکہ شہد ہی ایک قدرے جمی ہوئی حالت تو یہ بھی شہد کی طرح بے حد افادیت رکھتا ہے۔ جسے جلد کے مختلف مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔

ویسے تو اس کے صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد ہیں تاہم یہاں پر صرف جلد کے لیے اس کی افادیت پیش کی جارہی ہے۔

یہ موم جلد کوصحت مند رکھنے اور اس کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اسی لئے جلد کی حفاظت کی مصنوعات میں اسے استعمال کیاجاتا ہے۔ بی موم کو قدیم مصری زمانے سے جلد کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ میک اپ، سن اسکرین اور بچوں کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔

Advertisement

یہ موم آپ کی جلد کو نرم اور ہموار رکھنے کے لیے نرم ایکسفولیئشن بھی فراہم کرتا ہے۔ شہد کی طرح، موم میں بھی طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں، جو اسے خشک جلد کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات میں ایک مقبول جزو بناتی ہیں۔

Advertisement

یہ آپ کی جلد کے لیے اور کس طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جانتے ہیں۔

پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے سکون اور شفا بخش

موم اور شہد پھٹے، خشک ہونٹوں کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے اس مقصد کے لیے بی ویکس کی تھوڑی سی مقدار لے کر ہونٹوں پر لگائیں۔

 ایکزیما کے اثرات کو کم کریں

تحقیق کے مطابق موم، شہد اور زیتون کے تیل کا مرکب جلد کے مسائل جیسے ایگزیما کے لیے آرام دہ اور شفا یابی کو فروغ دینے میں موثر ہے۔

مہاسوں کو پرسکون اور کم کریں

Advertisement

چونکہ موم اور شہد دونوں سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اس لیے یہ مہاسوں سے لڑنے اور جلن والی جلد کو پرسکون کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 خشک جلد کو موئسچرائز کریں

شہد اور موم ہوا سے نمی کھینچ کر اور اسے بند کر کے خشک جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر