پاکستان میں حکومت کون کریگا فیصلہ واشنگٹن میں نہیں ہوگا، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کون کریگا، یہ فیصلہ واشنگٹن میں نہیں ہوگا،پاکستان کے لوگ ووٹ کی طاقت سے پاکستان کا فیصلہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھیتہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی حاکمیت کو واپس لینا ہے اور عوام کو پی ٹی آئی سے امید ہے کہ حاکمیت واپس لے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے، فواد چوہدری
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دو حکومتوں کو ٹھوکر ماری اور وہ عوام میں آگیا، انہوں نے دونوں وزرائے اعلیٰ کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا اور ان کے حکم پر دونوں وزرائے اعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کردی گئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مخالفین کے تمام فیصلے امریکا میں لکھے گئے ہیں لیکن پاکستان کے عوام غلامی سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کالے چورکی طرح الیکشن سے بھاگ رہےہیں لیکن قومی اسمبلی کی 64 نشستیں خالی ہیں اس لئے الیکشن سے رک نہیں سکتے، انتخابات قریب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے بحران کا حل الیکشن ہیں، یہ نہ ہو کہ اگر وقت نکل گیا تو عوام سری لنکا کی طرح اسلام آباد آئینگے اور عوام آپ کو ان کرسیوں سے نیچے اتارینگے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہے جس کی روح اس مٹی سے جوڑی ہو اور جو حکومت کے لیے یہاں آتے ہیں اور ہارتے ہی یوکے چلے جاتے ہیں عوام ان لوگوں کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی خاطر دو حکومت کو چھوڑ دیا ہے،اب عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، ہم امریکہ سے نہیں لڑتے لیکن پاکستان پر کس کی حکومت ہو گی واشنگٹن میں فیصلہ نہیں ہونے دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
