اپنائیں یہ 5 طریقے جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں
دل انسانی جسم کا سب سے اہم ترین عضو ہے اور آپ کی مجموعی صحت کا انحصار دل کی صحت پر ہے۔ غیرمتوازن غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا نہ ہونا دل سمیت مجموعی صحت کو متاثر کرتا ہے۔
تاہم روزمرہ کے معمول میں چند تبدیلیاں لا کردل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے یہاں پر ایسی ہی 5 عادات کا ذکر کیا جاراہا ہے۔
صحت بخش غذا کا استعمال
صحت بخش غذا کا استعمال آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے تلی ہوئی مرغن غذائیں، آلو کے چپس اور سافٹ ڈرنکس دل کی صحت کو متاثر کرتی ہیں دل صرف معمولی نمک کی مقدار اور چکنائی کا متحمل ہوسکتا ہے۔ تو کوشش کریں جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کریں اور اس کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنائیں۔ جبکہ پروٹٰین کے لیے مچھلی کھائیں، اگر آپ نمک زیادہ کھاتے ہیں تو اس کے بجائے لیموں کا رس استعمال کریں۔ اس طرح امراض قلب اور فالج کا خطرہ 11 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
متحرک رہیں
اس میں حیرت کی بات نہیں ہے کہ باقائدگی سے ورزش کرنا آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردارادا کرتا ہے مگر دل کی صحت کے لیے انجام دی جانے والی ورزش حیرت انگیز نتائج رکھتی ہے۔ ورزش کے ذریعے خون کی روانی کو بہتر بنائیں اس سے قطع نظرآپ کب جاگتے ہیں اور کب متحرک ہوتے ہیں بس جسمانی سرگرمیوں کو ضرور انجام دیں، زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا شریانوں کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
بھرپور نیند
آپ کب اورکتنی دیر تک سوتے ہیں یہ آپ کے مزاج سے لے کر دل سمیت سبھی کو متاثر کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق رات دس یا گیارہ بجے سونا دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین وقت ہے کوشش کریں کہ رات میں سات سے نو گھنٹے کی پرسکون نیند کو یقینی بنائیں۔
تناؤ سے دور رہیں
دائمی نفسیاتی تناؤ بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ تناؤ کی صورت میں جسم سے ایک ایسا ہارمون خارج ہوتا ہے جو امراض قلب اور فالج کے خطرے کو بڑھاتا ہے، تناؤ کم کرنے کے لیے مراقبہ یا پرفضا مقامات کی سیر کریں۔
نکوٹین سے دور رہیں
نشہ کوئی بھی ہو صحت کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے خاص طور پر سگریٹ نوشی جس میں نکوٹین کی کثیر مقدارموجود ہوتی ہے جو دل کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کا بھی سبب بنتی ہے جبکہ یہ شریانوں کی دیواروں کو سخت بنا کر ان کی لچک کم کرتی ہیں اس طرح یہ امرض قلب کا خطرہ کئی بڑھا دیتی ہے۔ تو سگریٹ نوشی کوترک کریں آپ کا دل ان صحت مند عادات کو اپنانے پر آپ کا مشکورہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
