
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں کنٹرول کیمیکل کی درآمد کے لئے امپورٹ کیمیکل بل کی منظوری، برآمدی سیکٹر لیدر ٹیکسٹائل کارپٹ سپورٹس سرجیکل کو گیس آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں چارج کی گئی رقم کا حل نکالا جائے گا جبکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز پر سبسڈی کی منظوری اور پاکستان ٹورزم انڈونمنٹ فنڈز کے تحت 1 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کسٹم ڈیوٹی سیلز ٹیکس ڈیوٹی میں ریلیف فراہم کرنے کی منظوری اور خصوصی فنڈز سے این ڈی ایم اے کیلئے 300 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News