Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیفی خلیل نے ورلڈ گلوبل چارٹس میں جگہ بنالی

Now Reading:

کیفی خلیل نے ورلڈ گلوبل چارٹس میں جگہ بنالی

کیفی خلیل کے نئے گانے کہانی سنو نے یوٹیوب ورلڈ گلوبل چارٹس میں جگہ بنا لی ہے۔

 کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار اور موسیقار، کیفی خلیل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ خبر شیئر کی۔ اظہار تشکر کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’میری کہانی کو آواز دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ! میری تمام محبت اور دعائیں ہر اس شخص کے لیے جنہوں نے میرے پورے کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔‘‘

یوٹیوب ورلڈ گلوبل چارٹس میں 55 ویں نمبر پر، یہ گانا یک طرفہ محبت کی دیرپا اذیت اور ناکامی اور ادھورے خوابوں سے جڑے درد کو پیش کرتا ہے۔

موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے اپنے کیریئر کا آغاز اوائل عمری میں ہی گلوکاری سے کردیا تھا۔ وہ خاص طور پر روایتی بلوچی موسیقی میں جدید موسیقی کی آمیزش کے ذریعے ایک منفرد انداز تخلیق کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Advertisement

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں، انہوں نے وہاب بگٹی اور لیاری کی ایک اور نوجوان گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ ‘کنا یاری گایا تھا۔ یہ گیت بے حد مقبول ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر