بھارت نے کورونا ویکسین کے انجکشن کی جگہ ناک کے ذریعے دی جانے والی دوا تیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی بائیوٹک نے کورونا کے انجکشن کی جگہ ناک کے ذریعے کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے جو رواں ماہ ہی بھارت میں کورونا کے مریضوں کو دی جائے گی۔
بائیوٹیک کمپنی نے اس دوا کا نام ’انٹراناسل‘ رکھا ہے، کمپنی بھارتی حکومت کو یہ دوا 325 بھارتی روپے میں فراہم کرے گی، جبکہ نجی ویکسینیشن مراکز کو 800 بھارتی روپے میں فروخت کی جائے گی۔
بائیوٹیک کمپنی کے چیئرمین اور مینجنگ ڈٓئریکٹر کرشنا ایلا نے آج بتایا کہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی کورونا دوا ہے جس کا آغاز بھارت میں 26 جنوری سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : چین، ایک ماہ میں کورونا سے 60 ہزار افراد اپنی جان گنوا بیٹھے
بھارتی شہر بھوپال میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول میں طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بائیوٹیک کمپنی کے چیئرمین کرشنا ایلا نے کہا کہ بہت جلد مویشیوں کی بیماری ’ لمپی وائرس ‘ کی ویکسین بھی اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گی۔
کرشنا ایلا کا کہنا تھا کہ کورونا کی ناک کے ذریعے دی جانے والی دوا مقامی طور پر تیار کی گئی ہے جو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کورونا کے مریضوں کو دی جائے گی۔
بھوپال میں مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ ایک سیمینار میں کرشنا ایلا کا کہنا تھا کہ اب انجکشن کے خوف میں مبتلا لوگ بلاخطر کورونا کی یہ دوا استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
