Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیڈیم پر ڈرون کی پرواز، انگلش پریمیئر لیگ کا میچ روک دیا گیا

Now Reading:

اسٹیڈیم پر ڈرون کی پرواز، انگلش پریمیئر لیگ کا میچ روک دیا گیا

انگلینڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر ڈرون کی پرواز کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں ساؤتھمپٹن اور آسٹن ولا کے درمیان کھیل کو ہفتے کے روز پہلے ہاف کے آخر میں سینٹ میری اسٹیڈیم کے ارد گرد ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا جانے کے بعد مختصر طور پر روک دیا گیا۔

ریفری مائیکل سیلسبری فضا میں ڈرون کو دیکھتے ہی تمام کھلاڑیوں کو مقررہ ہاف ٹائم کے وقفے سے چند منٹ قبل میدان چھوڑنے کی ہدایت کی اور میچ آفیشلز ٹنل کے قریب انتظار کرتے رہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پریمئیر لیگ 2022-23 سیزن کے لئے آفیشل فٹ بال کی رونمائی

ڈرون کچھ دیر تک اسٹیڈیم کے اوپر پرواز کرنے کے بعد واپس چلا گیا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ ایک سال قبل لندن میں بھی پیش آیا تھا جب برینٹ فورڈ اور ولور ہیمپٹن کے درمیان لیگ میچ کے پہلے ہاف میں کھیل تقریباً 20 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا کیونکہ ایک ڈرون میدان کے اوپر منڈلا رہا تھا۔

انگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے ابھی تک اس ڈرون کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر