
آئی سی سی نے 2028 کے اولمپکس گیمز میں 6 ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی سفارش کر دی ہے جس کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اب بھی لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے لیے پرامید ہے اور اولمپک کمیٹی کو اپنی سفارشات بھیجی ہیں.
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی خبر کے مطابق آئی سی سی نے کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو مردوں اور خواتین دونوں کے لیے چھ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تجویز پیش کی ہے.
ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے حتمی فیصلہ اکتوبر میں متوقع ہے۔
آئی سی سی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی مارچ میں ہونے والی میٹنگ سے قبل اولمپک گیمز میں 6 ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا پرپوزل اولمپک کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے منتظمین کا گیمز میں نئے کھیلوں کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے کی ایک جائزہ میٹنگ مارچ میں ہو گی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ممبئی میں آئی او سی کے اجلاس میں ان کی توثیق کی جائے گی، جو اس سال اکتوبر کے آس پاس متوقع ہے۔
ایک اسٹریٹجک اقدام میں، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کو آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کی سربراہی میں آئی سی سی کے اولمپکس ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان
اس ورکنگ گروپ میں اندرا نوئی (آزاد ڈائریکٹر) اور پیراگ مراٹھے (سابق یو ایس اے کرکٹ صدر) بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کو 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے لیے ہندوستان کے عزائم کو ذہن میں رکھتے ہوئے شامل کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کا خیال ہے کہ جے شاہ کی شمولیت سے کرکٹ کو کھیل کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ میں شامل کرنے کے لیے آئی او سی کے ساتھ بات چیت میں ایک اہم اور ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔”
اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چھ ٹیموں کے ایونٹ کی تجویز زیادہ لاگت سے موثر اولمپکس کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی تھی جو ان کے اولمپک ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر آٹھ کھیلوں بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس، بریک ڈانسنگ، کراٹے، کک باکسنگ، اسکواش اور موٹرسپورٹ کے درمیان اولمپک گیمز میں شامل ہونے کا مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News