
سندھ کے علاقے خیرپور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 8 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
خیرپور کے قریب ایک گاؤں کولاب جیئل میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور اس میں موجود خواتین اور 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق خیرپور کے ٹنڈومستی تھانے کی حدود کولاب جیل میں رسول بخش کاندھڑو کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، خوفناک آگ کی لپیٹ میں آکر گھر میں موجود 8 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ آگ لگنے کے باعث گھر میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا،اسپتال سے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ عذرا، 21 سالہ نویدہ، 34 سالہ نسیمہ اور 65 سالہ نازل خاتون شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News