
ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ
ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحری جہازوں اور آبدوز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور ایران کے سفارتی عملے نے جہازوں اور آبدوز کا استقبال کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پاک بحریہ کے لیے پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی keel laying اور دوسری آبدوز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور خود انحصاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News