Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل سیزن 5 : کراچی میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

Now Reading:

پی ایس ایل سیزن 5 : کراچی میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا
پی ایس ایل سیزن 5 : کراچی میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

کراچی کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری (جمعرات) سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا۔

اسی سلسلے میں شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا تاکہ اسٹیڈیم آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو پارکنگ کیلئے اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھا لازمی ہوگا، پارکنگ کیلئے خاص پوائنٹس مختص ہوں گے۔

ضلع وسطی اور غربی کے شہریوں کیلئے یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ ہو گی جہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ سے داخل ہونے والی گاڑیوں کو نیوٹاؤن چورنگی کے موڑ سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے تمام ٹریفک کو جیل روڈ، شہید ملت یا سیدھا پیپلز چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈالمیا کے قریب غریب نواز فٹبال گراؤنڈ کو بھی پارکنگ میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ ضلع جنوبی اور اولڈ سٹی ایریا سے آئے شائقین کیلئے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر1 کے قریب پارکنگ ہو گی۔

آغاخان ہسپتال کے قریب رعنا لیاقت علی گرلز کالج کا میدان بھی پارکنگ پوائنٹ ہوگا۔

اسی طرح سہراب گوٹ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری طرف شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم آنے والے ٹریفک کیلئے راستہ بند ہوگا۔ متبادل شاہراہوں پر میچز کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اسی طرح جو لوگ میچ دیکھنے کے لیے آنا چاہیں گے انہیں اس طرف سے ٹکٹس دیکھنے کے بعد آنے دیا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس ان کی مدد کے لیے موجود ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر