Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا

Now Reading:

نیب نے سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا
نیب

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو 4 مارچ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے عدالت میں سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا جس کے بعد سلیمان شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

سلیمان شہباز اپنے وکیل کے ہمراہ اوروزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری اب نہیں ہیں۔

Advertisement

سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ گرفتاری انکوائری اسٹیج پرتھا۔ نئے قانون میں وارنٹ گرفتاری تفتیش کی سطح پر ہی ہوسکتے ہیں۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ سلیمان شہباز کی اب گرفتاری مطلوب نہیں ہے، ہم نے سوال نامہ سلیمان شہباز کو دیا تھا لیکن ابھی جواب نہیں دیا جس پر سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جواب جمع کرا دیا ہے۔

احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔

عدالت نے ہارون یوسف کی حد تک نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ہارون یوسف کی 7 فروری تک ضمانت میں توسیع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر