Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مزید دو کورین لڑکیاں ہراسانی کا شکار

Now Reading:

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مزید دو کورین لڑکیاں ہراسانی کا شکار

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مزید دو کورین لڑکیاں ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو طالب علموں کا گروہ دو کورین لڑکیوں کو گھیر کر ہراساں کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورین لڑکیاں بھارت میں ہندی زبان کی تعلیم کی غرض سے مقیم اور دہلی کی رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت، خواتین فٹ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جنسی ہراسانی پر برطرف

وہ اپنے  ایک دوست سے ملنے ریاست اتر پردیش  کے شہر میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی گئی تھیں جہاں انہیں انتہا پسند ہندو طالب علموں نے گھیر کر ہراساں کیا۔

Advertisement

انتہا پسند ہندو طالب علموں نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ  لڑکیاں عیسائی مشنری ہیں اور ان کا مذہب تبدیل کروانے کی غرض سے آئی ہیں۔

Advertisement

انتہا پسند ہندو طالب علموں نے دونوں لڑکیوں کو گھیر لیا اور ‘جے شری رام’ کے نعرے لگائے۔

سوشل میڈیا پر فوری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرٹھ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے کورین لڑکیوں کو بچایا۔

میرٹھ پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں  انتہا پسند ہندو طالب علموں  کی طرف سے لگائے گئے مذہب تبدیلی کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں جنوبی کوریا کی خاتون کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا

واضح رہے کہ بھارت میں ہراسانی کے واقعات اب معمول بن چکے ہیں جن کا شکار نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی  خواتین بھی ہوتی ہیں۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھارت میں ایک کورین خاتون  یوٹیوبر ہیو جیونگ پارک کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران ہراسیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر