Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری

Now Reading:

مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری
نقیب اللہ قتل کیس

مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوارکر بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جیل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 5 سال بعد ہائی پروفائل نقیب اللہ محسود قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر تمام ملزمان کے خلاف شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مقدمے میں 51 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

نقیب اللہ قتل کیس کا مقدمہ 23 جنوری 2018 کو درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے چالان میں 90 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔  پراسیکیوشن کے سات گواہ پولیس کو دیے گئے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔

Advertisement

کراچی کی انسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ دو گھنٹے کیلئے مؤخرکیا تھا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر ملزمان کی عدالت آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ضمانت خارج کرنی کی درخواست واپس

اس سے قبل  سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی۔

وکیل درخواست گزارنے عدالت سے کہا کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف کیس مزید نہیں چلانا چاہتے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کے بعد کیس خارج کردیا۔

Advertisement

درخواست کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیمبر میں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر