
وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح 7.30 بجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں تاہم وزیراعظم ک جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
اس معاملے کی پیش نظر وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا دیتے ہوئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی غائب
اسکے علاوہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔
وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کا ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم جاری کری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آ باد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام
اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی ہے، فریکوئنسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جبکہ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ آج صبح 7:34 نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے، اسکا اثر کے الیکٹرک کی ٹیرٹری پر بھی آیا جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News