Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف چھ منٹ کی شدید ورزش آپ کو دماغی امراض سے بچا سکتی ہے،تحقیق

Now Reading:

صرف چھ منٹ کی شدید ورزش آپ کو دماغی امراض سے بچا سکتی ہے،تحقیق
ورزش

صرف چھ منٹ کی شدید ورزش آپ کو دماغی امراض سے بچا سکتی ہے

نیوزی لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق صرف چھ منٹ کی تیز رفتار ورزش دماغ میں ایک اہم پروٹین کی افزائش میں اضافہ کرتی ہے جو دماغ کی بناوٹ، افعال اور یادداشت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

اس پروٹین کو دماغ کا نیوروٹروفک فیکٹربی ڈی این ایف کہا جاتا ہے، یہ دماغ میں نیورون خلیات کی نشوونما اور بقا دونوں کو فروغ دیتا ہے، ساتھ ہی ساتھ نئے روابط اور سگنلنگ کے راستے ہموار کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی فزیالوجسٹ ٹریوس گبنس کا کہناہے کہ دوا سازکمپنیاں اب تک انسانوں میں اس اہم پروٹین کی پیداوار بڑھانے اوراس کی طاقت کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

لہذا انھوں نے اس کے لیے غیر روایتی طریقوں کی تلاش کیا جو اس پروٹین کی پیداورکو بڑھا کر اسے مستقبل میں استعمال کرتے ہوئے دماغی امراض سے بچا سکے۔

اس مقصد کے لیے محققین نے جسمانی طور پر فعال 12 رضاکاروں کو شامل کیا جن کی عمریں  18 سے 56 سال کے درمیان تھی، ان تمام  شرکاء کو تین مختلف ٹیسٹ کے ذریعے جانچا گیا، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دماغ میں بی ڈی این ایف  کی پیداوار بڑھانے کے لیے کون سا بہترین ہے اس میں  20 گھنٹے کا روزہ، 90 منٹ سائیکل چلانا، یا 6 منٹ کی بھرپور سائیکلنگ۔

مختصر وقت کے لیے تیز رفتار یعنی شدید سائیکلنگ نے اس پروٹین کی پیداوار بڑھانے حیران کن نتائج فراہم کئے، درحقیقت، اس نے خون میں بی ڈی این ایف کی سطح کو چار یا پانچ گنا بڑھایا، اس کے برعکس  ہلکی ورزش کے بعد معمولی اضافہ نوٹ کیاگیا تاہم روزے کے ساتھ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Advertisement

نتائج کے مطابق زیادہ شدت والی ورزش کو دماغ کو صحت مند رکھنے اور بیماری سے بچانے کے لیے ایک آسان، سستے طریقے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح سخت ترین ورزش  نہ صرف دماغی صحت بلکہ مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر