ن لیگ نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا ہے، فیصلہ صدر پی ایم ایل این شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیف الملوک کھوکھر مخلص اور وفادار ساتھی ہیں، عمران خان کے دور میں سیف الملوک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، امید ہے سیف الملوک لاہور میں پارٹی کو منظم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
