
راؤ انوار سمیت 18ملزمان مقدمے سے بری، نقیب اللہ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری
عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوارسمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے راؤ انوار سمیت18ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا اور7 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے میں شکوک و شہبات پائے گئے۔ اسلامی اور یونیورسل اصول کے تحت شکوک وشہبات کا فائدہ ملزم کے حق میں جاتا ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلہ دیا کہ مفرورملزمان جب بھی اورجہاں بھی ملیں گرفتارکیا جائے۔ یہ اصول ہے کہ قاضی کی غلطی سے سزا دینے سے بریت بہتر فیصلہ ہے۔ عدالت کی نظر میں استغاثہ کیس ثابت نہیں کرسکی اس لیےملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔
گاذشتہ روز جیل کمپلیکس کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کا احوال بھی پڑھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News