Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

Now Reading:

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
ارکان قومی اسمبلی

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاہم الیکشن کمیشن استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ ریاض فتیانہ، طالب نکئی، یعقوب شیخ، سنیلہ رتھ، غزالی کیفی، فاروق اعظم لک، نفیسہ خٹک، طاہر صادق، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان  سمیت حاجی امتیاز چوہدری، زل ہما، نوشین حامد، غلام بی بی بھروانہ کے استعفے منظور کئے ہیں ۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے استعفے واپس لے لئے گئے تھے جس کے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ ای می، واٹس ایپ آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو ایک مراسلہ بھی لکھا تھا جس میں استعفوں کی واپسی کے متعلق بتایا گیا تھا۔

اس حوالے سے عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ہماری چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے او ہم نے تمام تحفظات سے آگاہ کیا کہ کس طرح ہمارے 10 مہینے اسپیکر نے ہمارے استعفے روک کے رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب مرحلہ وار ہمارے استعفے منظور کیے جارہے ہیں  لیکن آج ہم نے سیاسی حکمت عملی کے تحت 45 استعفے ودڈرا کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمارے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے 45 ایم این ایز کی لسٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہے  اور یہ درخواست ای میل بھی کیا ، واٹس ایپ بھی کیا اور الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران کو بھی جمع کرادی، اس کے بعد کوئی آئینی اقدام ہوتا ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی اس کے ذمہ دار ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر