Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

Now Reading:

ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب
شاہد خاقان عباسی

ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کےخلاف ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کےخلاف ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 7 فروری کو وکلاء کے مزید دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کی بریت درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو بری نہ کیا جائے صرف دائرہ اختیار پر عدالت فیصلہ کرے۔ اس کیس میں جرم بنتا ہے یا نہیں اس کا فورم پھر الگ ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے روسٹرم پر آکرکہاکہ سیاسی بنیادوں پر یہ کیسز بنائے گئے، چار سالوں سے مجھے اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے۔

Advertisement

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کے وکلاء 7 فروری کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں۔

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، عبداللہ خاقان، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ عدالت نے آج شاہد خاقان عباسی و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر