Advertisement
Advertisement
Advertisement

دماغی صحت کی سہولیات صحتمند معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے اہم ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

دماغی صحت کی سہولیات صحتمند معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے اہم ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت نے خاموشی توڑ دی؛ سرپرائز اعلان کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دماغی صحت کی سہولیات صحتمند معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت دماغی صحت سے متعلق فالو اپ اجلاس منعقد ہوا جس میں دماغی صحت کے حوالے سے وزیر اعظم آفس ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اور ایوان صدر کے اقدامات کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

اجلاس کے دوران صدر کا کہنا تھا کہ ایک موثر مصنوعی ذہانت پر مبنی ہیلپ لائن تیار کر کے ملک بھر کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں مشاورت فراہم کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کی خدمات کو آبادی تک پہنچانے کو توجہ اور اہمیت دی جا رہی ہے تاہممتعلقہ اسٹیک ہولڈرز مالی ضروریات کا تعین تکنیکی ضرورت، ماہرین کی خدمات اور مطلوبہ ضروری فزیکل انفراسٹرکچر کو مدنظر رکھتے ہوئے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دماغی صحت پر بات، وقت کی ضرورت

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ماہرین نفسیات کو معیاری، مستند اور پیشہ ورانہ مشورے فراہم کرنے کے لیے نظام میں شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی نژاد 2000 کے قریب ماہر نفسیات موجود ہیں جنہیں سسٹم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خودکشی کو اب پاکستان میں جرائم سے علیحدہ کر دیا گیا ہے اور اسے ذہنی صحت کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے تاہم ذہنی صحت فراہم کرنے والے نظام کو جانچنے ، مکمل طور پر فعال بنانے کے بعد ایک جامع میڈیا مہم کی ضرورت ہوگی۔

اسکے علاوہ نظام میں کالوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک مربوط طریقہ کار ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر