صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں صوبے اور قومی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے اور تعلیم سے ہی ہم دنیا میں اپنی قومی تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام کو بہت جلد دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے، میر ضیاء اللہ لانگو
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے قیام سے لے کر اب تک اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کے چیلنجز کا سامنا صرف تعلیمی ترقی سے ہی کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
