Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکلر ریلوے ٹریک سے 30 دن میں قبضہ ختم کرائیں گے ، شیخ رشید

Now Reading:

سرکلر ریلوے ٹریک سے 30 دن میں قبضہ ختم کرائیں گے ، شیخ رشید
ٹرینوں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم  پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکلر ریلوے ٹریک سے 30 دن میں قبضے ختم کرائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ اور وفاقی حکومت ملکر کراچی سرکلر ریلوے بحال کریں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی میں ریلوے کی زمین 140 فٹ ہے مگر پہلے فیز میں 50 فٹ تک قبضہ ختم کرا رہے ہیں کیونکہ یہ یقین رکھنا ہے کہ یہ زمین ریلوے کی ہے ۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں 4 کلومیٹر کی زمین پر قبضہ ختم کرائیں گے جبکہ  اگلے مرحلے میں متاثرین کو زمین یا کیش کے طور بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ باتیں غلط ہے کہ سندھ اور وفاق کے درمیان اختلاف ہیں، ہم کے سی آر پر ساتھ کھڑے ہیں جبکہ  ہم نے ایک کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہےجس میں گریڈ 19 سے گریڈ 21 کے افسر مقرر ہونگے۔

Advertisement

 شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز باہر نہیں جارہی ہیں لیکن عدالت ان کے باہر جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے تو وہ اس پر دیکھیں گے۔

حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے، شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے  نے کہا کہ ملک میں چینی اور آٹے کا بحران ضرور پیدا ہوا ہے اور عمران خان اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں، عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے حکومت کی کوتاہی تسلیم کی ہے۔

 شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی فرانزک لیب کی رپورٹ نے میری بات سچ ثابت کردی کہ لیاقت پور میں ٹرین میں آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی تھی، سلنڈر پہلے پھٹا یا شارٹ سرکٹ ہوا، لیکن ثابت ہوچکا ہے کہ آگ سلنڈر سے لگی یہ کوتاہی ریلوے کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف مارچ  نہیں کریں گی،مولانا فضل الرحمان نے مارچ کیا تو اب  کی بار ان کے ساتھ  وی آئی پی سلوک نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا  کہ جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے ، حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر