
سائنسدانوں نے دنیا والوں کو نئے خطرے سے خبردار کر دیا
سائنسدانوں نے دنیا والوں کو نئے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔
حال ہی میں ماحولیاتی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کے برف کی چادر تیزی سے پگھل رہی ہے، جس سے سطح سمندر میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ برف کی یہ چادر اب تک کے سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت سے گزر رہی ہے، اگر یہ درجہ حرارت اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو 2100 تک دنیا بھر کے سمندر 20 انچ تک بلند ہو جائیں گے۔
ڈیٹا کے مطابق 2001 سے 2011 تک گرین لینڈ کا درجہ حرارت 20 ویں صدی کی نسبت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا، اور یہ دہائی گزشتہ ہزار سالوں میں سب سے گرم دہائی تھی۔
حالیہ اہم رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں 1990 کی دہائی کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تیزی سے برف پگھل رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر برف کی چادر کے معاملات ایسی نہج تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 لاکھ کیوبک کلومیٹر برف میں پانی ذخیرہ ہے اگر یہ پگھلتا ہے تو اس سے سمندر کی سطح میں اضافہ ہو جائے گا جو ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News