کھیل کھیل میں بچہ بنگلادیش سے ملائیشیا پہنچ گیا
دوستوں کے ساتھ چُھپن چُھپائی کھیلتے ہوئے بچہ بنگلادیش سے ملائیشیا پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 17 جنوری کو ملائیشین بندرگاہ پر بنگلادیش سے پہنچنے والے سامان سے بھرے کنٹینر سے ایک بچہ برآمد ہوا۔
حکام نے کنٹینر میں سے بچے کو نکالا اور یہ سمجھ کر پولیس کو اطلاع دی کے شاید اس بچے کو اسمگل کیا گیا ہے، لیکن جب پولیس نے تفتیش کی تو وجہ نے سب کو حیران کر دیا۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ بچہ بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے کنٹینر میں چھپ گیا تھا، تاہم کنٹینر بند ہوجانے کی صورت میں وہ 6 دن تک اسی میں رہا اور جیسے ہی کنٹینر ملائیشین بندرگاہ پہنچا تو وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔
ملائیشن حکام نے بچے کو فوراً اسپتال منقتل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
دوسری جانب بچے کا کہنا ہے کہ اس کا نام فہیم ہے، وہ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے کنٹینر میں ہی سو گیا تھا۔تاہم آنکھ کھلنے پر اس نے باہر جانے کی کوشش کی تو کنٹینر بند تھا، وہ رویا چلایا پر کسی نے اس کی آواز نہیں سنی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
