Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بےنقاب ہوچکا ہے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بےنقاب ہوچکا ہے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ  کے موقع پر قمر زمان کائرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک ہے جبکہ ایک جانب بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم اپنی آخری حدود تک پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

Advertisement

بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہمقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرا دئیے ہیں۔

میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہیں۔

بھارت نے یوم سیاہ پراحتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کردئیے ہیں جبکہمختلف گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر