
فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل
یش راج بینر تلے بننے والی فلم ’پٹھان‘ دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین کو پسند بھی آرہی ہے۔
فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ کترینہ کیف نے شا ہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم “پٹھان “سے متعلق دلچسپ تبصرہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام
کترینہ نے اپنی فلم “ٹائیگر” میں اپنے کردار زویا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” میرا دوست ’پٹھان‘ ایک خطرناک مشن پر ہے، قومی سلامتی کے مفاد میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس بارے میں کچھ بھی سرِ عام ظاہر نہ کریں کیونکہ آپ سب اب اس کلاسیفائیڈ مشن کا حصّہ ہیں”۔
کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے خوشی اور پیار کا اظہار کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News