Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مزاحیہ ویڈیو؛ ودیا بالن ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کسی تعریف کی محتاج نہیں، وہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث کافی مقبول ہیں۔

ودیا بالن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی بس ہنس ہی رہا ہے۔

ودیا بالن نے ہاتھ جوڑ کر ایموجی کے ساتھ اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تناؤ پر سوجھاؤ‘‘۔

اس ویڈیو میں وہ بتارہی ہیں کہ جب وہ تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو مندر چلی جاتی ہیں اور پھر کیا کرتی ہیں یہ ویدیو دیکھیں،

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

اس کلپ کو اب تک انسٹاگرام پر 2.6 ملین سے زائد افراد دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ودیا بالن بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مشہور خواتین اداکاروں میں سے ایک ہیں، وہ نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈز اور پدم شری سمیت اعلیٰ اعزازات وصول کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں