Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے دن کا آغاز رات 12 بجے ہی کیوں ہوتا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

Now Reading:

نئے دن کا آغاز رات 12 بجے ہی کیوں ہوتا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ
وقت

نئے دن کا آغاز رات 12 بجے ہی کیوں ہوتا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

کیا آپ جانتے ہیں کہ نئے دن کا آغاز رات 12 بجے ہی کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 دراصل قدیم مصر میں دن کو 24 حصوں یا گھنٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور وقت کا تعین کرنے کے لیے آسمان پر سورج کی پوزیشن کو مدنظر رکھا جاتا تھا۔

اس سسٹم کو اب سن ڈائل کا نام دیا گیا ہے اور چونکہ رات کو سن ڈائل سسٹم کام نہیں کرسکتا تھا تو یہ ضروری تھا کہ دوپہر اور آدھی رات کا تعین ہو تو اس کے لیے اے ایم پی ایم جیسی اصطلاحات استعمال ہوئیں۔

سن ڈائل کی ایجاد صفر یا 0 سے ایک ہزار سال قبل ہوئی تھی تو دن کے درمیانی حصے کے لیے نمبر 12 کا استعمال ہوا۔

قدیم روم میں اے ایم اور پی ایم کے نظام کو اپنا لیا گیا تھا اور اس کے مطابق 12، 12 گھنٹوں کے 2 گروپس بنائے، یعنی 12 گھنٹے دن کے جبکہ 12 گھنٹے رات کے۔

Advertisement

159 قبل مسیح میں روم میں واٹر کلاک کی آمد ہوئی جو رات کے 12 گھنٹوں کے بارے میں بھی بتا سکتی تھی۔

اسی کے باعث رومیوں نے کاروباری و سماجی مصروفیات کے لیے نصف شب سے نئے دن کا آغاز کرنا شروع کیا۔

رومیوں کا خیال تھا کہ دوپہر میں تاریخ کا بدلنا بہت زیادہ الجھا دینے والا ہوگا، جیسے منگل کو دوپہر کا کھانا کھایا اور بدھ کو کام پر واپس پہنچے، جس سے مختلف مسائل پیدا ہوسکتے تھے۔

وقت کیساتھ استعمال ہونیوالے ‘am’ اور ‘pm’ کا کیا مطلب ہے؟ جانیے

ہم سب ہی وقت کے ساتھ اے ایم اور پی ایم کا استعمال کرتے ہیں لیکن اکثریت اس بات سے ناواقف ہے کہ ان کے مخفف کیا ہیں۔

کیا آپ کو اے ایم اور پی ایم کا مخفف پتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہمیں یہی بتائیں گے۔

Advertisement

انگلش زبان کے بیشتر الفاظ کو لاطینی زبان سے اخذ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ان کے مخفف عام استعمال ہوتے ہیں ، اے ایم لاطینی جملے ante meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر سے پہلے یا بی فور نون ہے۔

پی ایم کی بات کی جائے تو یہ لاطینی جملے post meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر کے بعد یا آفٹر نون ہے۔

بیشتر ممالک میں اے ایم اور پی ایم کو دن اور رات کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن وہاں بھی اکثریت کو اس بات کا علم نہیں کے ان کے مخفف کیا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر