Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کے فیصلوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

اسحاق ڈار کے فیصلوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر چلانے کی کوشش کی جس سے بڑا نقصان ہوا اور ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں عجیب کا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ختم کرنا پڑے گا، ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس پاکستان کے فیصلے کر رہی ہوتی ہے، ہم بھی سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر  ملک چلا سکتے ہیں، جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا اور ڈیفالٹ کا خطرہ بھی بڑھ گیا تاہم حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی اداروں سے قرض لینا آسان ہو جاتا ہے، ہم بہت محنت سے آئی ایم ایف کو واپس لائے، بجلی پیٹرول مہنگا کرنا پڑا، پراپرٹی پر ٹیکس لگایا، مجھے ہٹایا گیا تو آئی ایم ایف سے پیچھے ہٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کیخلاف بیانات، لیگی قیادت مفتاح اسماعیل سے ناراض

Advertisement

ڈالر کی بڑھتی قیمت سے متعلق سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر کو روکنا پاگل پن ہے، پکڑ دھکڑ یا انتظامی اقدامات سے فرق نہیں پڑسکتا، ڈالر سستا کرنے کے بجائے ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ غریب طبقے کی مدد سے آئی ایم ایف بھی منع نہیں کرتا البتہ پورے ملک کو سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، مانیٹری پالیسی ایک طریقہ ہے جس سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور شرح سود میں اضافہ مشکل فیصلہ ہے تاہم اس سے مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر