گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی تعمیر و ترقی پر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماﺅں کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی شہر کی تعمیر و ترقی پر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری
انہوں نے کہا کہ کراچی سب کا دوست ہے، اس کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی اسی لئے رابطہ کررہا ہوں۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، کامران ٹیسوری
گورنر ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفی کمال بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
